ادارتی پالیسی
ناریواد آپ کی تحریروں کا خیر مقدم کرتا ہے۔ ناریواد ایک کثیرپہلو فیمنسٹ رسالہ ہے، جو عہدِ حاضر کے جدید موضوعات پر مبنی کام شائع کرنے کو ترجیح دیتا ہے۔ کام مستند، سودیسی اور اصلی ہونا چاہئے، اور ممکن حد تک عام فہم سیاسی زبان میں ہو نا چاہیئے۔ تاہم، پہلے سے شائع شدہ غیر معمولی کام کو بھی کاپی رائٹ کی اجازت کے ساتھ دوبارہ شائع کیا جا سکتا ہے۔ ہم نقل شدہ/ سرقہ شدہ کام قبول نہیں کرتے ہیں۔
ہم ایسا مواد شائع کرتے ہیں جو ہمارے مقاصد، نقطہ نظر، اور کوالٹی کے مطابق ہو۔ ہماری ایڈیٹوریل پالیسی ہے کہ جمع کئے گئے مسودے کی نظر ثانی/ جائزہ ہمارے ایڈیٹوریل اکٹھ کے کم از کم دو ممبران کریں گے۔ ہمارا تعارف اور نقطہ نظر اور مقاصد جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
ناریواد دو زبانوں میں شائع کیا جاتا ہے: اُردو اور انگریزی۔ دونوں زبانوں کے سیکشن کے مضامین مختلف ہوتے ہیں۔ البتہ اگر کوئی مصنف اپنی کسی ایک تحریر کو دونوں زبانوں میں شائع کرنا چاہتے ہوں، تو وہ اپنا مواد دونوں زبانوں میں بھیج سکتے ہیں۔
تحریروں کی اقسام
مضامین کی کیٹگری میں مضامین کا اندر حوالہ جات دینا ضروری ہے، تاہم باقی تمام کیٹیگریز کسی حوالے کے بغیر گفتگو، مکالمے، کالم، رائے، اور شاعری وغیرہ کے لیے کُھلی ہیں۔
مضامین: لمبا مضمون 2500-5000 الفاظ تک، بشمول 200-300 الفاظ کا خلاصہ، تجریدی، آرٹ ورک کے لیے کیپشن، اعداد و شمار اور گرافکس، اور لائن کے لحاظ سے موزوں ہے۔
بلاگ: 850-1000 الفاظ کے مختصر تبصرے/آپ-ایڈز، کالم اور مضامین، فوٹو مضامین ۔ طرزِ آزاد پر مبنی اس کیٹگری میں فارمیٹ کی کوئی قید نہیں۔
گفتگو: 2500-3000 الفاظ تک
فن اور ادب: تخلیقی تحریروں (شاعری اور نثر دونوں)، تصویری مضامین اور عکاسی، ڈرائنگ اور پینٹنگ، کتابوں پر تبصرے، فلم اور ڈرامے پر تبصرے اور تعارف، اور نئے کاموں کے خلاصہ پروفائلز سمیت 1000-3000 الفاظ تک۔
قابلِ اشاعت اور ناقابل اشاعت تحریریں
وہ مصنفین جو ہمیں اپنی مکمل تحریر پہلے نہیں بھیجنا چاہتے، وہ ہمیں اپنے مضمون کا ایک مختصر خلاصہ بھیج سکتے ہیں، جس میں موضوع کا تعارف، مختصر بائیو، مضمون کا ماخذ مواد، لکھاری کے طور پر اپنا تجربہ اور سابقہ اشاعت شدہ تصنیفات (اگر کوئی ہوں) شامل ہوں۔
اشاعت کے لئے جمع کرائی گئیں تحریریں جو شائع نہیں کی جا سکتیں، وہ ناریواد کسی دوسرے مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرے گا، اور وہ ہمارے ڈیٹا اور ریکارڈ سے حذف کر دی جائیں گی۔
تحریر جمع کرانے اور معلومات کے لئے رابطہ
narivaad@gmail.com :ای میل
narivaad :ٹویٹر
narivaad.mag :فیس بُک
narivaad.mag :انسٹا گرام